وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

File Photo

ماحولیاتی تبدیلی ملکی معیشت کیلئے بھی خطرناک ہے:پرویز رشید
17 اکتوبر 2016 (11:36)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انسانی زندگی پر ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ملکی معیشت کیلئے بھی خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ذرائع ابلاغ پر زور دیتی ہے کہ وہ متوازن انداز میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔