پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ سے حجاج کرام کو واپس لانے کا عمل ایک روز پہلے ہی مکمل ہو گیا تھا جب پی آئی اے کی پروازPK-3526 ، تین سوپانچ حاجیوں کو لیکر مدینہ منورہ سے ملتان پہنچی۔

File Photo

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل ہوگیا
17 اکتوبر 2016 (11:29)
0

پی آئی اے کی آخری حج پرواز PK-3528 پیر کے روز دو سو حجاج کرام کو جدہ سے لے کر کوئٹہ پہنچی، جس سے قومی ائر لائن کے ذریعے حاجیوں کو واپس لانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ سے حجاج کرام کو واپس لانے کا عمل ایک روز پہلے ہی مکمل ہو گیا تھا جب پی آئی اے کی پروازPK-3526 ، تین سوپانچ حاجیوں کو لیکر مدینہ منورہ سے ملتان پہنچی۔
گزشتہ ماہ کی سترہ تاریخ سے شروع ہونے والے بعد از حج آپریشن کے دوران پی آئی اے نے ایک سو تئیس خصوصی اور ایک سو پچیس معمول کی پروازوں کے ذریعے اکاون ہزار سے زائد حجاج کرام کو حجاز مقدس سے وطن واپس پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ قبل از اور بعد از حج آپریشن کے دوران پاکستان کے دس شہروں سے پروازیں چلائی گئیں جس میں اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، سکھر ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔