نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔

File Photo

بھارت نے رواں سال90 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی:دفتر خارجہ
17 اکتوبر 2016 (11:25)
0

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال کے دوران نوے سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے جنگ بندی کی دو بار خلاف ورزی کی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔