File photo

حکومت تحریک انصاف کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی:طارق
17 اکتوبر 2016 (09:13)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر حکومت تحریک انصاف کو اسلام آباد بند کرنے اور معمول کی زندگی معطل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ایک انٹرویو میں ا نہوں نے کہاکہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور انہیں احتجاج کی منفی سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس جمع کرایا ہے جبکہ دوسری طرف انہوں نے اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا ہے۔