وزیراعظم محمد نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

رحیم یار خان:دو بسوں کے درمیان تصادم،23افراد جاں بحق50 سے زائد زخمی
17 اکتوبر 2016 (09:10)
0

پیر کی صبح رحیم یار خان میں Sahja کے قریب خان پور روڈ پر دو بسوں کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی۔ حادثے میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو خان پور اور رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعظم محمدنواز شریف نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔