اجلاس کا موضوع ہے ایشیا میں خطرات سے بچائو کے لئے عالمی لائحہ عمل کو قابل عمل بنانا۔

File photo

قدرتی آفات سے نمٹنے کے بارے میں علاقائی مشاورتی کمیٹی کا سالانہ اجلاس
17 اکتوبر 2016 (08:37)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے بارے میں علاقائی مشاورتی کمیٹی کا تین روزہ سالانہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہورہاہے جس میں علاقائی تعاون کے ذریعے قدرتی آفات کے خطرات کم کرنے کے مختلف پہلوئوں پر مشاورت کی جائے گی۔

سولہ ایشیائی ممالک کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اداروں کے اعلیٰ افسران اورمتعلقہ ادارے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس کا موضوع ہے ایشیا میں خطرات سے بچائو کے لئے عالمی لائحہ عمل کو قابل عمل بنانا۔ منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان کا قدرتی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ حادثات سے بچائو کی تیاری کے ایشیائی مرکز کے ساتھ مل کر اس تقریب کی میزبانی کررہاہے۔ سارک ممالک سمیت غیر ملکی مندوبین اتنے بڑے پیمانے پر اجلاس سفارتی کامیابی کے ساتھ ساتھ عالمی لائحہ عمل اور انسانی نصب العین کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کااعتراف ہے۔