File photo

بھارت سارک کے پلیٹ فارم کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے:ربانی
17 اکتوبر 2016 (07:57)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت سارک کے پلیٹ فارم کو پاکستان کے خلاف اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال کررہاہے۔ وہ مالے میں مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر سے گفتگو کررہے تھے۔

میاں رضا ربانی نے سارک کے دیگر ملکوں پرزوردیا کہ وہ علاقائی فورم کے کردار کا ازسر نو تعین کریں اور کسی ملک کو اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہ دیں۔ چیئرمین سینٹ نے عوامی مجلس کے سپیکر کو سارک سربراہ اجلاس کو سبوتاژ کرنے میں بھارت کے کردار سے آگا ہ کیا جو اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا۔ چیئرمین سینٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔