File photo

میر حاصل خان بزنجو کا تعلیم کو فروغ دینے پر زور
17 اکتوبر 2016 (07:51)
0

بندرگاہوں اورجہاز رانی کے وزیر میر حاصل خان بزنجو نے معاشرے سے تشدد کے خاتمے کے لئے بلوچستان میں تعلیم کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ گوادر میں صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ افراد نے کبھی تشدد کی حمایت نہیں کی جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں کی بلوچ روایات میں ہمیشہ حوصلہ افزائی کی گئی۔