جاپان کاروس کے زیر قبضہ چار متنازعہ جزیروں کیلئے مشترکہ انتظامیہ کی تجویز پیش کرنے پر غور
17 اکتوبر 2016 (07:46)
0

جاپان روس کے زیر قبضہ چار متنازعہ جزیروں کے لئے مشترکہ انتظامیہ کی تجویز پیش کرنے پر غور کررہاہے۔

روزنامہNikkei نے جاپان اور روس کی حکومت کے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم Shinzo Abe تجویز پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو رضا مند کرنے کے سلسلے میں پر امید ہیں۔
جاپان اور روس کے درمیان اس جنگ کے باضابطہ خاتمے کے معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے جو انہوںنے جنگ عظیم دوم میں ایک دوسرے کے خلاف شرو ع کی تھی۔