وزیر نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان آج زیادہ بہتر ہے۔

File photo

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے:تنویر
17 اکتوبر 2016 (07:31)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان آج زیادہ بہتر ہے۔  کراچی او ر بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں انہوںنے کہاکہ امن وامان روز بروز بہتر ہورہا ہے۔