موصل پر جون دوہزار چودہ سے دولت اسلامیہ کا قبضہ ہے۔

File photo

عراق:موصل کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے فوجی کارروائی شروع
17 اکتوبر 2016 (07:27)
0

عراق میں دولت اسلامیہ گروپ سے موصل شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ یہ اعلان عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کی طرف سے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کیاگیا انہوں نے کہا کہ صرف عراقی پولیس اور فوج شہر میں داخل ہوگی۔

دولت اسلامیہ گروپ کیخلاف اتحادکے امریکی نمائندے بریٹ میک گرک نے ایک پیغام میں کہاکہ ہمیں اس تاریخی کارروائی میں عراق کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔
موصل پر جون دوہزار چودہ سے دولت اسلامیہ کا قبضہ ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر اور گرد نواح میں رہائش پذیر بارہ لاکھ افراد پر ممکنہ طور پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔