File photo

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی نتائج میں دھاندلی کی شکایت
17 اکتوبر 2016 (07:24)
0

امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کے کئی مقامات پر انتخابی نتائج میں دھاندلی کی شکایت کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی میڈیا کی طرف سے کی جارہی ہے جو کلنٹن کی انتخابی مہم کے ساتھ مربوط کوشش ہے۔

اُن کا یہ ٹویٹ ری پبلکن پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار Mike Pence کے اس بیان کے بعد سامنے آیا کہ ٹرمپ اور ان کی مخالف ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کے درمیان 8 نومبر کو ہونے والے مقابلے کے نتائج کو قبول کیا جائے گا۔