افغان مشن کے نائب سربراہ کی دفتر خارجہ طلبی، سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج۔

پاکستان کا سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر افغانستان سے شدید احتجاج
17 مئی 2017 (22:28)
0

دفترخارجہ نے بدھ کے روز افغان مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرکے کابل میں افغان سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا ۔

افغان مشن کے نائب سربراہ کو بتایاگیا کہ یہ واقعہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن کی واضح خلاف ورزی اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے جذبے کے خلاف ہے ۔
دفترخارجہ نے افغان حکومت پرزوردیا کہ وہ پاکستانی سفارتی عملے کی سیکورٹی اورتحفظ کویقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔