بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

File Photo

بھارتی جنگ بندی خلاف ورزیاں، پاکستان نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو احتجاج ریکارڈ کرایا
17 مئی 2017 (22:22)
0

بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کونشانہ بنانے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے آج اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کوآرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی آنے کی دعوت دی گئی ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے سبز کوٹ، بروہ ، ٹنڈار ، کھوئی رٹہ، کوٹ کوٹیرا اور کریلہ سیکٹروں میں پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنانے کیلئے ہلکے اور بھاری ، خودکار ہتھیار، ہیوی مارٹر اور توپخانہ استعمال کیا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔