وزیر خزانہ کا آئندہ مالی سال کے دوران اس سے بھی بہتر شرح نمو کے حصول کے عزم کا اظہار۔

حکومتی دانشمندانہ معاشی پالیسیاں،ملکی شرح نمو5.28فیصد تک پہنچ گئی
17 مئی 2017 (22:17)
0

حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ بات وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہی ۔
انہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران اس سے بھی بہتر شرح نمو کے حصول کا عزم ظاہرکیا ۔
وزیرخزانہ نے ملکی تاریخ کی بلند ترین شرح نمو کے حصول پر وزیراعظم اور قوم کو مبارک باد دی ہے ۔