امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے :برجیس طاہر
17 مئی 2017 (20:13)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
بدھ کے روز آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے
انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ نو مہینوں کے دوران دو سو سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر کے ظلم وبربریت کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔