حکومت اُردو زبان کو دفتری زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے: عرفان صدیقی
17 مئی 2017 (19:35)
0

حکومت اردو زبان کو دفتر ی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جو ایک آئینی ضرورت ہے۔
یہ بات قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں" قومی زبان اور پاکستانی زبانیں پس منظر اور پیش منظر" کے موضوع پر مباحثے کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام قومی زبان کی ترویج کے ادارے نے کیا تھا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے رائج کرنے کیلئے ہر سطح پر قومی جذبے کے ساتھ عملی کوششوں کی ضرورت ہے۔