عوام کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحدہ جدوجہد کرنا ہو گی،رضا ربانی

رضا ربانی کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر زور
17 مئی 2017 (19:33)
0

سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پشاور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحدہ جدوجہد کرنا ہو گی۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نجات پانے کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔
چیئرمینسینٹ  نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اختیارات میں اضافے پر زور دیا جس میں تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پیکیج پر قبائلی علاقوں کی خواہشات کے مطابق عمل کیاجانا چاہئیے۔