وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ پیداوار17ہزار430 میگاواٹ تھی۔

ملک میں بجلی کی پیداوار17ہزار720میگاواٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
17 مئی 2017 (19:26)
0

ملک کی بجلی کی پیداوار بدھ کی سہ پہر تین بجے تک سترہ ہزار سات سو بیس میگاواٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ پیداوار17ہزار430 میگاواٹ تھی۔
انہوں نے کہا کہ پن بجلی سے 5 ہزار 240 میگاواٹ ، Gencos سے2ہزار 901 میگاواٹ جبکہ نجی بجلی کمپنیوں سے 9ہزار 579 میگاواٹ بجلی پیداہوئی۔
پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے قوم کو مبارکباد دی ہے اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے سے طلب اور رسد کے درمیان فرق دور کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔