یہ منظوری آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے مظفر آباد میں ایک اجلاس میں دی

file photo

حکومت آزاد کشمیر کی15کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
17 مئی 2017 (18:00)
0

آزاد جموں وکشمیر میں مقامی حکومت اور دیہی ترقی کے ادارے کی رابطہ کونسل نے پندرہ کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز مظفرآباد میں ایک اجلاس میں دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کے کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت چلنے والی تمام ترقیاتی سکیموں کو اگلے ماہ کی30 تاریخ تک مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کیلئے پرعزم ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جا سکیں۔