File Photo

پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ،مزاحمتی قیادت کا جمعے کو پر امن مظاہروں کی اپیل
17 مئی 2017 (17:12)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کے خلاف جمعے کے روز پرامن مظاہرے کی اپیل کی ہے۔
سری نگر میں آج ایک مشترکہ بیان میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل قیادت نے کہا کہ مظاہروں کا مقصد تمام کشمیر ی سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی فہمیدہ صوفی پرپبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کوریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔