آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے: چوہدری محمد یٰسین
17 مئی 2017 (16:21)
0

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے۔آج استنبول میں ترک پارلیمنٹ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیریوں کو سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمایت فراہم کرنے کے حوالے سے ترک عوام اور حکومت کے کردار کو سراہا۔