مسلم لیگ(ن) کے رہنمانے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف رقوم کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

عمر ان خان کواپنے احتساب کیلئے تیار رہنا چاہیے:دانیال عزیز
17 مئی 2017 (16:13)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمر ان خان کواپنے احتساب کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف غیرملکی فنڈ حاصل کرنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف رقوم کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔