نواز شریف نے معیشت اورتجارت کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی عالمی رہنما کی حیثیت کوبرقرار رکھنے پر کیری لام کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم کی ہانگ کانگ کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو بننے پر کیری لام کو مبارکباد
17 مئی 2017 (16:04)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے آج ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ کی منتخب چیف ایگزیکٹوکیری لام سے ملاقات کی ۔وہ اس سال یکم جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیںگی۔ وزیراعظم نے انہیں انتخابات میں کامیابی اور ہانگ کانگ کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو بننے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے نواز شریف نے معیشت اورتجارت کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی عالمی رہنما کی حیثیت کوبرقرار رکھنے پر کیری لام کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی اقتصادی حالت کی بہتری سے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا۔
کیری لام نے کہا کہ عوامی رابطوں کی بنیاد پر پاکستان اور ہانگ کانگ میںگہرے تعلقات قائم ہیں ، انہوں نے مستقبل میں پاکستان اورہانگ کانگ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی ۔