بھارتی فورس کے سربراہ کے مطابق یہ جھڑپ ضلع بیجاپور کے قریب ہوئی جہاں طویل عرصے سے مائو نواز بغاوت جاری ہے۔

بھارت: چھتیس گڑھ میں پولیس نے16 مائو نواز باغی ہلاک کردیئے
17 مئی 2017 (15:57)
0

بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے سولہ مائو نواز باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مائو نوازباغیوں کے خاتمے کیلئے بنا ئی گئی بھارتی فورس کے سربراہ کے مطابق یہ جھڑپ ضلع بیجاپور کے قریب ہوئی جہاں طویل عرصے سے مائو نواز بغاوت جاری ہے۔
باغی بھارت کی متعدد و مشرقی اور وسطی ریاستوں میں سرگرم ہیں جہاں وہ بھارتی سکیورٹی فورسز کو بار بار نشانہ بناتے ہیں ضلع Bijapur میں باغیوں نے گزشتہ ماہ چوبیس بھارتی فوجیوں کوہلاک کردیا تھا۔