مقبوضہ کشمیر : کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو اپنے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں سے ملنے سے روک دیا
17 مئی 2017 (13:32)
0

مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو اپنے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں سے ملنے سے روک دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں نے سید علی گیلانی کو بعض معمول کے ٹیسٹ ،پیس میکر کی کارکردگی کے معائنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کئی قسم کے عارضوں میں مبتلا ہیں اور یہ معمول کا چیک اپ ہے تاکہ دس سال قبل ڈالے گئے پیس میکر کی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔ترجمان نے کہا کہ دل سے متعلق معاملات حساس ہیں اور یہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔