وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہاہے کہ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر سرکاری الیکٹرانک میڈیا ملک کے تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے۔

17 مئی 2017 (12:39)
0

اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو پاکستان کے بدلتے ہوئے اور انقلابی پہلوئوں کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک تابناک مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے اور پاکستان بہت جلد ایک ڈیجیٹل ملک ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر سرکاری الیکٹرانک میڈیا ملک کے تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر بچوں کا چینل شروع کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ذرائع ابلاغ کو عوام کو ان کے مسائل پر قابو پانے میں مدد کرنی چاہیے ۔