وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سندھ ساحلی پٹی اوردو بندرگاہوں کے باعث اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے: مراد علی شاہ
17 مئی 2017 (11:54)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عوام کومعیاری تعلیم، پینے کا صاف پانی اور دوسری بنیادی سہولتوں کیفراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وہ آج کراچی میں سندھ گروتھ فورم سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ساحلی پٹی اوردو بندرگاہوں کے باعث اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔


عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patch Amuthu illangovan نے آج کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن کراچی اولڈ سٹی منصوبہ غذائی پروگرام اورکراچیNeighborhood پروگرام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومت سندھ کے برائون لائن بس منصوبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
سید مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ کے ساتھ شمسی توانائی پینل کی تنصیب میں بھی عالمی بنک کا تعاون مانگا۔عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں اپنے ادارے کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔