17 مئی 2017 (09:13)
0

پاکستان اور ہانگ کانگ نے دوطرفہ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹوLeung Chun Ying اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان بدھ کے روز ہانگ کانگ میں ملاقات میں ہوا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آزادانہ تجارتی پالیسی سرمایہ کاروں کو شاندارمواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں جنہیں مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے۔
نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورہانگ کانگ میں برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ  مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تاجروں پر زوردیا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کریں۔
Leung Chun Ying نے کہاکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور فریقین کو اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چیئرمین شینڈونگ ہائی سپیڈگروپ کارپوریشن اورچیئرمین زیڈ ٹی ای کارپوریشن نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیرتجارت خرم دستگیراورسرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین بھی اس موقع پر موجودتھے۔