File photo

اقتصادی راہداری لائحہ عمل چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکااثاثہ ہے:شہباز
17 مئی 2017 (07:47)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لائحہ عمل چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکااثاثہ ہے۔

انہوں نے بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ایک خطہ ایک سڑک فورم میں شرکت سے دنیا کومثبت پیغام دیاگیا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ان میں مکمل ہم آہنگی ہے۔