File photo

ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
17 مئی 2017 (07:44)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژنوں ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور چوبیس
کراچی انتیس
کوئٹہ اورمری پندرہ
گلگت اٹھارہ
اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ