یہ نشستیں منتخب ارکان کے مستعفی ہونے یا انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

File photo

ضمنی انتخابات:تینتالیس خالی نشستوں پر پولنگ جاری
17 مئی 2017 (07:36)
0

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی 43 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، مردان، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، بٹہ گرام، سوات، بونیر، شانگلہ اور دیر بالا شامل ہیں۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
ووٹرز کی سہولت کیلئے ایک سو بتیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
یہ نشستیں منتخب ارکان کے مستعفی ہونے یا انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔