سفیر نے کہاکہ ماضی میں پاکستان اورامریکہ کے قریبی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

پاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدارتعلقات چاہتاہے:اعزاز
17 مئی 2017 (07:31)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اورپائیدارتعلقات چاہتاہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں عالمی امور کی کونسل کے زیراہتمام سفیروں کے سلسلہ وار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان کے سفیر نے کہاکہ ماضی میں پاکستان اورامریکہ کے قریبی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
اعزاز چودھری نے کہاکہ پاکستان پاک افغان سرحد پرمنظم سرحدی انتظام چاہتا ہے تاکہ سرحد پار دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی موثرنگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہماری مشترکہ دشمن ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرناچاہیے۔