File photo

مردم شماری کی مربوط کوششوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں:ڈار
17 مئی 2017 (07:26)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مردم شماری کی مربوط کوششوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جاری مردم شماری اورخانہ شماری کے خصوصی بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے ختم ہوگا۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے چیف کمشنر آصف باجوہ نے اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ اس ماہ کی 29تاریخ تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ مردم شماری کی ٹیمیں دیئے گئے وقت کے مطابق شاندار طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ ٹیموں کو سیکیورٹی اہلکاروں کامکمل تعاون حاصل ہے اورصوبائی حکام ان کی معاونت کررہے ہیں۔