File photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کاانتہائی شفاف منصوبہ ہے:احسن
17 مئی 2017 (06:44)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کاانتہائی شفاف منصوبہ ہے.
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ منصوبے سے متعلق کوئی بات مخفی نہیں اور ویب سائٹ پر تمام معلومات دستیاب ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبے کے ہرپہلو پرپارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک طویل مدتی منصوبہ بندی ہے اور اس کے مسودے پراس ماہ کے اختتام پر دستخط متوقع ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کامقصد پاکستان کو صنعتی ترقی کی راہ پرگامزن کرنا اور ملک کے زرعی شعبے کی تیارمصنوعات کو فروغ دیناہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین خطے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے ایک سریٹجک اشتراک عمل تشکیل دے رہے ہیں۔