گورنر نے کہاکہ وفاقی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے شہر کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

File photo

وزیراعظم جلد کراچی کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کرینگے:زبیر
17 مئی 2017 (06:39)
0

گورنرسندھ محمدزبیر نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف جلد کراچی کادورہ کرکے شہر کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کااعلان کرینگے۔  انہوں نے یہ بات گورنرہائوس کراچی میں کراچی کے میئر وسیم اختر سے ملاقات میں کہی۔

گورنر نے کہاکہ وفاقی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے شہر کی ترقی پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ گرین لائن اور کے فور جیسے منصوبوں کی تکمیل سے شہر کے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔