یورپی یونین کے سفیر کی وزیر مملکت کو میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی۔

17 مارچ 2017 (22:09)
0

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے بل پر کام جاری ہے۔
یورپی یونین کے سفیر نے وزیرمملکت کویقین دلایاکہ وہ میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان سے تعاون کریںگے ۔