میرا سیٹھی فلمی کیرئیر کے آغاز کیلئے تیار
17 مارچ 2017 (21:16)
0

پاکستان ٹیلی ویژن کی ادکارہ میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز کیلئے بالکل تیار ہیں ۔
انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی پہلی فلم سائن کرلی ہے انہوں نے نام کا ذکر کیے بغیر بتایا کہ وہ ایک پنجابی فلم ہے ۔
اداکارہ سلوٹیں ، محبت صبح کا ستارہ ہے ، جانم ، دلفریب ، مجھے کچھ کہنا ہے ، پریت نہ کریٹو کوئی ، جھوٹ اور خوشبو کا سفر جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں ۔



comments powered by Disqus