منصور احمد خان کاافغان سیکورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زور ۔

پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری کے عزم کا اعادہ
17 مارچ 2017 (20:53)
0

پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

جمعہ کے روز آذربائیجان کے شہر باکو میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس میں اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد خان نے افغانستان کی سلامتی کو درپیش خطرات سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے افغان سیکورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ۔
انہوں نے سرحد پار دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سرحدی انتظامات اور انسداد دہشت گردی کیلئے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پرزوردیا ۔
مندوبین نے زوردے کر کہاکہ علاقائی اقتصادی تعاون اوررابطے سے افغانستان میں امن واستحکام کا عمل مضبوط ہوگا ۔