چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہاکہ پروگرام جون تک سکول میں16 لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف حاصل کرلے گا ۔

وسیلہ تعلیم کا دائرہ کار50اضلاع تک بڑھایا جائے گا،ماروی میمن
17 مارچ 2017 (20:39)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شعبے وسیلہ تعلیم کا دائرہ کار آئندہ سال کے آخر تک ملک کے پچاس ضلعوں تک بڑھایاجائے گا ۔

یہ بات پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں عالمی بنک اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے جوائنٹ امپلی منٹیشن بورٹ مشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ وسیلہ تعلیم پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو پانچ سے بارہ سال عمر تک کے بچوں کیلئے ستر فیصد لازمی سکول حاضری کی شرط پر ساڑھے سات سو روپے فی بچہ زر تعاون ملے گا ۔
انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس سال جون تک سکول میں سولہ لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف حاصل کرلے گا ۔


comments powered by Disqus