جاپان کی عارضی طورپر بے گھر افراد،افغان پناہ گزینوں کیلئے امداد
17 مارچ 2015 (19:37)
0

جاپان نے پاکستان میں فاٹا کے عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد اور افغان پناہ گزینوں کیلئے پاکستان میں اقوام متحدہ کے اداروں کی کوششوں میں مدد دینے کیلئے ایک کروڑ باسٹھ لاکھ دس ہزار ڈالر کی رقم دی ہے۔

یہ بات پاکستان کیلئے جاپان کے چارج ڈی افیرز Takeshi Katae اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر Jacqueline Badcock نے منگل کو اسلام آباد میں بتائی۔ عالمی ادارہ خوراک شمالی وزیرستان کے اکانوے ہزار بے گھرخاندانوں کی امداد کیلئے پچاس لاکھ ڈالر رقم خرچ کرے گا۔

Takeshi Katae نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک پاکستان اورافغانستان کو امداد دینے کو اولین اہمیت دیتا ہے۔