رینجرز کے کرنل طاہر نے شکایت کی ہے کہ الطاف حسین نے رینجرز کے افسروں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج
17 مارچ 2015 (20:15)
0

رینجرز نے منگل کو سول لائنز پولیس سٹیشن کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کرایاہے۔

رینجرز کے کرنل طاہر نے شکایت کی ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے باعث رینجرز کے افسروں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔  الطاف حسین نے یہ دھمکی رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو ایک نجی ٹی وی چینل پر ٹیلی فونک خطاب میں دی تھی ۔