حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں
17 مارچ 2015 (19:32)
0

خوراک کے تحفظ اور تحقیق کے وزیر سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری سے زرعی پیداواربڑھانے میں مدد ملے گی۔


وزیرخوراک نے کہاکہ قومی اسمبلی نے بیج کا ترمیمی بل مجریہ 2014ء منظور کیا ہے جس کے ذریعے نجی شعبہ بنیادی بیج تیار اور ان کی تصدیق کرسکے گا انہوں نے کہاکہ بل کے ذریعے مخصوص صورتحال میں جنیاتی طورپر فصلوں کی پیداوار کے اندراج کا بھی اختیار دیاگیا ہے۔


سکندرحیات بوسن نے کہاکہ بل کے ذریعے منڈی میں غیرمعیاری بیجوں کی فروخت کی موثر روک تھام کیلئے سزائیں بھی بڑھائی جاسکیں ۔