بین الصوبائی رابطے کے وزیرنے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل اپنے پچھلے اجلاس میں کئے جانے والے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کل ہوگا
17 مارچ 2015 (15:30)
0

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔یہ بات بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے آج قومی اسمبلی میں سید نویدقمر کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل اپنے پچھلے اجلاس میں کئے جانے والے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔اجلاس میں پاکستان انرجی Efficiency اینڈ Conservation بل 2014 ، بجلی کی پیداوار ی پالیسی2015 ، شیلز گیس لائحہ عمل اور نیپرا کی سالانہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا