منصوبوں میں بجلی ، توانائی ، فزیکل پلاننگ اور ہاوسنگ کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں جن پر پینتالیس کروڑ دو لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ورکنگ ڈیویلپمنٹ پارٹی کی عوامی فلاح کے 11بڑے منصوبوں کی منظوری
17 مارچ 2015 (15:34)
0

آزاد جموں وکشمیر کی ورکنگ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے عوامی فلاح کے گیارہ بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ورکنگ ڈیویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس آج میرپور میں ہوا۔اجلاس میں منظور کئے گئے منصوبوں میں بجلی ، توانائی ، فزیکل پلاننگ اور ہاوسنگ کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں جن پر پینتالیس کروڑ دو لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں کنٹرول لائن کے قریب دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بجلی ، ٹیلی کام کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے چار کروڑ ننانوے لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی نے تعلیم ، فزیکل پلاننگ اور ہاوسنگ سمیت چھ سو کلوواٹ کے Hillan پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے سات کروڑ گیارہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے بھی مختص کئے گئے