بین الصوبائی رابطے کے وزیرنے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل اپنے پچھلے اجلاس میں کئے جانے والے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بدھ کو ہوگا
17 مارچ 2015 (15:30)
0

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔یہ بات بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں سید نویدقمر کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل اپنے پچھلے اجلاس میں کئے جانے والے منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں پاکستان انرجی Efficiency اینڈ Conservation بل 2014 ، بجلی کی پیداواری پالیسی2015 ، شیلز گیس لائحہ عمل اور نیپرا کی سالانہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔