ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ غلام قادر بیگ کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیںگی۔

سبکدوش ہونیوالے ڈائریکٹر نیوز کے اعزاز میں الوداعی تقریب
17 مارچ 2015 (18:26)
0

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز غلام قادر بیگ کے اعزاز میں منگل کو پی بی سی ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سید عمران گردیزی نے کہاکہ غلام قادر بیگ کی خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیںگی۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں تحمل اور ہم آہنگی کوفروغ دینے میں ریڈیوپاکستان کا اہم کردارہے۔


غلام قادر بیگ نے اپنے تاثرات میں کہاکہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ ہمیشہ میرٹ پر کاربند رہے اورخبروں اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کا معیار بہتر بنانے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کو فروغ دیا۔


غلام قادر بیگ 1981ء میں بطور سب ایڈیٹر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے منسلک ہوئے اپنے چونتیس سالہ دور ملازمت میں انہوں نے نئی دلی میں سفارتی نمائندے کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اس کے علاوہ انہوں نے مختلف شعبوں میں بھی خدمات سرانجام دیں۔


اس موقع پر پی بی سی کے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹراورشعبہ خبر کے کنٹرولرصاحبان نے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کو ادارے کیلئے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔