بھارت کشمیرکےمسئلےکوکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے: جاویدمیر
17 مارچ 2015 (15:44)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء جاوید احمد میر نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حریت کانفرنس کشمیر کے تنازعے کے حتمی حل تک سیاسی اور سفارتی محاذوں پر اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کی جانے والی سیاسی اور سفارتی کوششوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں کو اس حقیقت کا اعتراف کرنا چاہئیے کہ پاکستان ، بھارت اور کشمیر کے آزادی پسند رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا حل بھارتی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔