غیرقانونی کالوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں:انوشہ
17 مارچ 2015 (20:43)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کی صدارت میں منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔


اجلاس میں غیرقانونی کالوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی سے کہاگیا کہ وہ ہرماہ کمیٹی کو آگاہ کرے کہ اسے اس غیرقانونی سرگرمی پرقابو پانے میں کس حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کی وزیرمملکت انوشہ رحمن نے اجلاس کو بتایا کہ غیرقانونی کالوں کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اورا س کا جلد خاتمہ کیاجائے گا ۔