وزیرداخلہ کی تارکین وطن کی سہولت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت
17 مارچ 2015 (20:11)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت کو تارکین وطن کی سہولت کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایت انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں پنجاب کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات کے دوران دی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کیلئے درخواستوں کی اجازت دینے کی ایک تجویر پرغورکررہی ہے۔


چوہدری نثار علی خان نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ ایف آئی اے پہلے ہی نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بااثر نظام وضع کریں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو موثر انداز میں حل کیاجاسکے۔